اعتزاز احسن نے جنرل راحیل شریف کو بہترین سپہ سالار قرار دے دیا

اپ ڈیٹ 24 نومبر 2016 10:27am

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کو بہترین سپہ سالارقراردے دیا۔

  سینیٹر اعتزاز احسن نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پہلے دن سے کہہ رہا تھا کہ آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ اسی دن ہونی چاہیے، چیف آف آرمی سٹاف کا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ اچھا ہےاوریہ ایک اچھی روایت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے  آرمی چیف پاکستان کے بہترین  آرمی چیف رہے ہیں اور بطور آرمی چیف انہوں نے دہشت گردی کے خلاف  اتنی طویل اور مؤثر جنگ لڑی وہ قابل ستائش ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہر وقت ہراول دستے کا حصہ رہے اور اپنے جوانوں کے ساتھ رہے ہیں شہدوں کی لاشیں خود اٹھاتے رہے ہیں۔

Read Comments