Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:صدرممنون حسین کا کہنا تھا کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، مسلح افواج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں ۔
صدرممنون حسین سے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے الوداعی ملاقات کی،صدرمملکت نے جنرل راشد محمود کی خدمات اور آپریشن ضربِ عضب کی کامیابی میں ان کی کاوشوں کو سراہا۔
صدرمملکت نے کہا کہ جنرل راشد محمود ایک سچے اور پیشہ ورانہ سپاہی ہیں۔ پاکستان کی مسلح فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے۔
جنرل راشد محمود نے اپنے دورمیں صدرمملکت کی مدد اوررہنمائی پران کا شکریہ ادا کیا ۔