ملکی حفاظت کی ذمہ داری ہرصورت پوری کریں گے، سربراہ پاک بحریہ

شائع 24 نومبر 2016 10:52am

کراچی:چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ذکاء اللہ نے کہا ہے  کہ ملکی حفاظت کی ذمہ داری ہرصورت پوری کریں گے ،بھارت نے شرارت کی تو بھرپور جواب ملے گا۔

 کراچی ایکسپوسینٹرمیں دفاعی نمائش کے تیسرے روزنیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ نے دورہ کیا اوردفاعی سازوسامان کا معائنہ کیا ۔

میڈیا سے گفتگومیں نیول چیف کا کہنا تھا پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے ہم پربہت اہم ذمہ داری ہے ، سی پیک ایک بڑا منصوبہ ہے ،اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں ۔

 انہوں نے کہا  پاکستان نیوی اورمیری تائم سیکیورٹی ایجنسی سمندری سرحدوں کی بھرپوحفاظت کررہے ہیں، بھارتی آبدوزکا معاملہ غیرمعمولی تھا ۔آئندہ بھارتی آبدوزکو یہاں آنے کی جرات نہیں ہو گی ۔

ایڈمرل ذکاء اللہ نے بتایا شپ یارڈ ورکس نے بہت ترقی کی ہے ، شپ یارڈ میں میزائل بوٹس بن رہی ہیں،انہوں نے کہا عالمی سطح پرآئیڈیازکو بہت زیادہ پزیرائی مل رہی ہے ۔

Read Comments