این اے ایک سو دس پر پی ٹی آئی کا نظر ثانی کی اپیل کا فیصلہ

شائع 24 نومبر 2016 02:09pm

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے این اے  ایک سو دس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان تحریک انصاف کے مطابق نظر ثانی کی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے سینیئر قانون دان بابر اعوان اور پی ٹی آئی کے ڈپٹی  سیکرٹری جنرل عثمان ڈار کی ملاقات میں ہوا۔

ملاقات میں اتفاق ہوا کہ عثمان ڈار کے مقدمے میں دھاندلی ثابت شدہ ہے جسکا فائدہ خواجہ آصف کو ہوا، ملاقات میں خواجہ آصف کی نااہلی سے متعلق مختلف قانونی پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں خواجہ آصف کو نا اہل کرانے کے لئے مختلف دیگر قانونی آپشنز پر بھی غور کیا گیا، آئندہ ہفتے میں خواجہ آصف کی نااہلی کے لئے مقدمہ دائر کرنے کا بھی فیصلہ ہوا۔

عمران خان نے کہا کہ خواجہ آصف کی نااہلی کے لئے تصدیق شدہ اہم ثبوت مل گئے ہیں جبکہ عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ  این اے  ایک سو دس پر سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلہ کا بھی انتظار ہے۔

Read Comments