برطانیہ پاکستان سے اقتصادی تعلقات بڑھانے کا خواہشمند

شائع 24 نومبر 2016 02:47pm

 

اسلام آباد: برطانیہ نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو بڑھانے کی خواہش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہےکہ کشمیر کی کنٹرول لائن پر کشیدگی میں احتیاط سے کام لینے اورتشدد ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نواز شریف سے برطانوی وزیرخارجہ جان بونسن نے ملاقات کی،ملاقات میں  وزیراعظم نے دہشت گردی کیخلاف پاکستانی کاوشوں سے انہیں آگاہ کیا اور کہاکہ مضبوط عزم کیساتھ بلا امتیاز کارروائی ہورہی ہے، کشمیریوں پر بھارتی مظالم قابل تشویش ہیں ۔

برطانوی وزیرنے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی پالیسی کو سراہا ، بورس جانسن نے اس سے پہلے مشیرخارجہ سرتاج عزیزسے مذاکرات بھی کیے ،میڈیا کومشترکہ بریفنگ میں ان کا  کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کررہی ہے، برطانیہ کو پاک بھارت کشیدگی پر گہری تشویش ہے۔

بورس جانسن کا کہنا تھا کہ جبوبی ایشیاء میں ترقی کے بہت مواقع ہیں ، پاکستان اور برطانیہ آئندہ سال کاروباری شراکت کا خصوصی پروگرام شروع کرینگے، سرتاج عزیز کا کہناتھاکہ برطانوی وزیر نے مقبوضہ کشمیر اور کنٹرول لائن کی صورتحال پر پاکستان کی تشویش کو بہتر اندازمیں سمجھا ۔

مشیرخارجہ نے بتایاکہ آئندہ سال قیام پاکستان کی سترسالہ تقریبات کے سلسلہ میں برطانوی وزیراعظم تھریسامے آئندہ سال پاکستان کا دورہ کریں گی ۔

Read Comments