Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
حب :حب میں مسافر کوچ اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 12افراد زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو ذرائع کےمطابق ،حب بیلہ کے قریب کنڈی کے مقام پر مسافرکوچ اورٹریلر میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں 12افراد زخمی ہو گئے ۔
زخمیوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں جنہیں طبی امداد کیلئےسول اسپتال بیلہ منتقل کردیاگیا۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثہ تیزرفتاری کےباعث پیش آیا،حادثے کا شکاربس خضدارسےکراچی آرہی تھی۔