اسلام آباد کی مقامی عدالت کا2مجرموں کو سزائے موت کا حکم

شائع 25 نومبر 2016 07:30am

اسلام آباد:اسلام آباد کی مقامی عدالت نے دوران ڈکیتی بیٹے کو قتل اوروالد کوزخمی کرنے والے 2مجرموں کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج محمد جہانگیراعوان نے تھانہ شہزاد ٹاؤن میں 4سال قبل درج ہونے والے قتل کیس کی سماعت مکمل ہونے پرمجرم نورحسین اورسید نصیرکو سزائے موت اورمقتولہ کی اہلیہ کو5لاکھ روپے ہرجانہ اداکرنے کا حکم دیا ہے۔

مجرم نور حسین اور سید نصیرنے چارسال قبل قاسم کو فائرنگ کر کے قتل اوراس کے والد کوزخمی کیا تھا۔

مقتول کے والد غازی خان کی درخواست پرتھانہ شہزاد ٹاؤن نے پولیس نے قتل سمیت دیگردفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے دونوں مجرموں کوگرفتارکیا تھا۔

Read Comments