Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:ایم کیو ایم لندن کے رہنما پروفیسر حسن ظفر نے نظر بندی کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیوایم لندن کے رہنما پروفیسرحسن ظفرکی نظربندی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ۔
درخواست گزارنے مؤقف اختیارکیا کہ پروفیسر ظفرعارف کو رینجرزنے22اکتوبر کو پریس کلب کے باہر سے حراست میں لیا ، ایک ماہ کی نظربندی مکمل ہونے کے بعد نظربندی میں توسیع کردی گئی وہ عمررشیدہ اورعلیل ہیں ، ان پرکوئی کیس ہے توعدالت میں پیش کیا جائے ۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی پروفیسر ظفرعارف کی رہائی کا حکم دیا جائے ۔
عدالت نے عدالت نے وفاقی،صوبائی حکومت، آئی جی سندھ اوردیگرکو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 دسمبرتک تحریری جواب جمع کرانے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔