برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات

اپ ڈیٹ 25 نومبر 2016 09:04am

لاہور:برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے تو انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ماڈل ٹاون میں ملاقات کی،جس میں  دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم اعادہ کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ شروع ہی سے دوستانہ تعلقات ہیں،دونوں ممالک کے عوام بھی ایک دوسرے کیلئے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیرخارجہ کا مختلف شعبون میں تعاون کا اظہار خوش آئند ہے،اس موقع پر جارس بونسن نے بھی صوبے کے ترقیاتی پروگراموں پر وزیراعلیٰ پنجاب کی خدمات کو سراہا۔

Read Comments