Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاڑکانہ :لاڑکانہ کیڈٹ کالج کے 13 سالہ طالب علم کا طبی معائنہ مکمل کرلیا گیا،میڈیکل بورڈ نے احمد حسین پر تشدد ثابت کردیا۔میڈیکل بورڈ کے مطابق احمد کے نرخرے کی ہڈیاں بری طرح ٹوٹی ہوئی ہیں۔
جناح اسپتال کراچی میں 10رکنی میڈیکل بورڈ کا اجلاس ہوا،ٹیم نے احمد کا مکمل طبی معائنہ کیا۔
جس کے بعد یہ ثابت ہوا کہ احمد کی سانس کی نالی شدید متاثر ہوئی ہے،احمد کے نرخرے کی ہڈیاں جگہ جگہ سے ٹوٹ چکی ہیں،احمد کے گلے کی کارٹیلیج ٹوٹی ہوئی ہے،جس کے باعث کھانے کی نلی سکڑ چکی ہے،کار ٹیلیج کی سرجری صرف بیرون ملک ممکن ہےتاہم طالب علم احمد ذہنی طور پر مکمل فٹ ہے۔
میڈیکل بورڈ کے مطابق ،احمد کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں ہے،اسے علاج کے لئے بیرون ملک بھیجنے کی سفارش کردی گئی،میڈیکل بورڈ کے فیصلے پر احمد کے والد کے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
طالب علم کو جناح اسپتال کے میڈیکل آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے،میڈیکل بورڈ نے رپورٹ سندھ حکومت کو ارسال کردی ہے،وزیراعلیٰ سندھ احمد کو بیرون ملک بھیجے جانے کی باقاعدہ منظوری دیں گے۔