صدر ممنون حسین سے آرمی چیف راحیل شریف کی الوداعی ملاقات

شائع 25 نومبر 2016 03:47pm

اسلام آباد: صدر ممنون حسین سے  الوداعی ملاقات کیلئے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف ایوان صدر پہنچ گئے ہیں۔

ایوان صدر میں آرمی چیف راحیل شریف کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ دیا گیا ہے ، عشایئے میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور اعلیٰ حکام شریک ہیں۔

اس موقعے پر صدر ممنون حسین نے نیشنل ایکشن پلان کو سراہا اور دہشت گردی کیخلاف آرمی چیف کے کردار کو لائق تحسین قرار دیا ہے۔  شرکاء سے خطاب میں صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ ضرب عضب اور کراچی آپریشن تاریخ کا اہم باب ہے۔ انہوں نے میڈیا پر بھی زور دیا کہ وہ بھی ذمے داری کا مظاہرہ کرے۔

گزشتہ روز وزیراعظم ہاوس میں بھی آرمی چیف کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا تھا، عشایئے میں وزیراعظم نواز شریف نے آرمی چیف کو ملک کو درپیش چیلنجز سے کامیابی سے نمٹنے کی توصیف کی اور کہا تھا کہ راحیل شریف ایک بہادر خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور انہوں نے اس ہی روایات کو آگے کی جانب بڑھایا ہے۔

Read Comments