Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اشک آباد: وزیراعظم نواز شریف اور ترکمانستان کے صدر قربان علی کے درمیان ملاقات میں تاپی گیس پائپ لائن منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نوازشریف ترکمانسستان کے دو روزہ دورے پر اشک آباد پہنچ گئے ہیں، انہوں نے ترکمانستان کے صدر سے ملاقات کرکے گیس پائپ لائن منصوبے اور دونوں ممالک میں فضائی سروسز کے رابطوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم نواز شریف نے ترکمانستان سے افغانستان کے راستے پاکستان اور بھارت تک بچھائی جانے والی گیس پائپ لائن کے منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ، دونوں رہنماؤں نے وسطی ایشیاء سے پاکستان تک بجلی کی ٹرانسمیشن لائن بچھانے کے منصوبے پر بھی بات چیت کی ۔
وزیراعظم نوازشریف نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اس سے آئندہ دس سال میں وہ خوشحالی آئے گی جس سے دنیا کی تقریبا آدھی آبادی فائدہ اٹھائے گی، وزیراعظم کے ہمراہ ان کے مشیر عرفان صدیقی اور طارق فاطمی بھی اس دورے پر ہیں، وزیراعظم کل یادگار آزادی کا دورہ کریں گے ۔
بعد میں وزیراعظم نواز شریف عالمی تجارت کے حوالےسے ہونے والی اہم کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے ، اس کانفرنس سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سمیت اہم عالمی رہنماء شرکت کررہے ہیں۔