ننکانہ صاحب:مکان میں آتشزدگی ،4افراد جھلس کر جاں بحق

اپ ڈیٹ 26 نومبر 2016 06:43am

ننکانہ صاحب :ننکانہ صاحب کےعلاقے موڑ کھنڈا کےقریب مکان میں آتشزدگی سے  4 افراد جھلس کرجاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق، ننکانہ صاحب میں موڑکھنڈا کے قریب ملک آباد کے ایک مکان اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ گھر میں موجود سلنڈر سےگیس کے اخراج کے باعث لگی، آگ لگنے کی وجہ سے مکان میں موجود 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

 جاں بحق ہونے والوں میں خاتون اللہ رکھی، 14 سالہ ناظم، 12 سالہ اعظم اور 10 سالہ ماریہ شامل ہیں۔

Read Comments