مہمند ایجنسی میں ایف سی ہیڈکوارٹر پرحملہ، 2اہلکار شہید،4شدت پسند ہلاک

شائع 26 نومبر 2016 06:30am

مہمند ایجنسی :مہمند ایجنسی ایف سی ہیڈ کواٹرغلنئی پرشدت پسندوں نے حملہ کرکے  ایف سی کے 2اہلکاروں کو شہید کردیاجبکہ جوابی کارروائی میں 4شدت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق ،علی الصبح شدت پسندوں نے مہمند ایجنسی کے صدر مقام غلنئی میں ایف سی کے ہیڈ کوارٹرمہمند رائفل کیمپ پربھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا، شدت پسندوں کے حملے میں ایف سی کے 2جوان شہید اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق ،ایف سی کی جوابی فائرنگ سے 4شدت پسند ہلاک ہوگئے، شدت پسندوں کے حملے کے بعد سیکیورٹی فورسزنے غلنئی بازار میں غیر معینہ تک کرفیو نافذ کردیا ہے جبکہ بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Read Comments