Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کیوبا :کیوبا کے عظیم رہنما اورسابق صدر فیڈل کاسترو 90برس کی عمرمیں انتقال کرگئے،600بار قاتلانہ حملوں میں محفوظ رہنے والے آنجہانی رہنما کو کیوبا میں دیوتا کا درجہ حاصل ہے
کیوبا کے سابق صدر اور انقلاب لانے والے رہنما فیڈل کاسترو نے 2ماہ قبل طویل عرصے بعد قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ میرا وقت قریب ہے۔
فیڈل کاسترو 13اگست 1926کو پیدا ہوئے انہوں نے نصف صدی تک کیوبا میں حکومت کی۔فیڈل کاسترو 1959سے 1976تک کیوبا کے وزیراعظم رہے اور 1976سے 2008تک کیوبا کے صدر رہے۔
انہوں نے کمیونسٹ پارٹی آف کیوبا کے پہلے سیکریٹری کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دیئے ،فیڈل کاسترو نے 2008میں اپنی خراب طبیعت کے باعث اقتدارچھوٹے بھائی راؤل کاسترو کو دیا تھا۔
کیوبا کے آنجہانی رہنما کو 21ویں صدی کی عالمی سیاست کا اہم ستون قرار دیا جاتا ہے۔