کراچی: قیام امن کیلئے پولیس کی جانب سے کارروائیوں کا سلسلہ جاری

شائع 27 نومبر 2016 06:00am

کراچی:کراچی شہر میں قیام امن کیلئے پولیس کی جانب سے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

 پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران تین افغان باشندوں سمیت 18 افراد کو گرفتار کرلیا۔

کراچی میں رات گئے پولیس نے گلشن اقبال، درخشاں اور کلفٹن میں سرچ آپریشن کیا۔

پولیس کی جانب سے پہلی کارروائی گلشن اقبال کے علاقے میں کی گئی جہاں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ڈکیتی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ  ان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے دوسری کارروائی درخشاں تھانے کے حدود میں کی۔ سرچ آپریشن کے دوران دو خواتین سمیت 16 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار افراد میں تین افغان باشندے بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار افراد ڈکیتی و رہزنی سمیت دیگر جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ جن کے قبضے سے موبائل فونز، نقدی اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔

Read Comments