دہشتگردی مغربی نظام کا تحفہ ہے:سراج الحق

شائع 27 نومبر 2016 06:23am

کراچی:امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی کے ہاتھ میں وہ لکیرنہیں کہ پاکستان کا پانی بند کرسکیں۔

کراچی کے باغ جناح میں سندھ ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہناتھا کہ مودی نے پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی دی۔اگرپاکستان کے خلاف کوئی حرکت کی تومودی کے تکبر کا سومنات پاش پاش ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی مغربی نظام کا تحفہ ہے،سرمایہ دارانہ نظام اور کمیونزم سمیت تمام نظام اسلام کے مقابلے میں ناکام ہوگئے۔

کنونشن سے سابق امیر جماعت اسلامی منور حسن سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

Read Comments