نومنتخب آرمی چیف قمر باجوہ کے سوشل میڈیا اکاونٹ سے لاتعلقی

شائع 27 نومبر 2016 01:34pm

راولپنڈی :پاک آرمی نے نومنتخب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ کے کسی بھی سوشل میڈیا اکاونٹ سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے ایسے کسی معاملے کومکمل طورپرجعلی قراردیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہنا ہے کہ نومنتخب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ کا کوئی سوشل میڈیا اکاونٹ نہیں۔ عام باجوہ نے مزید کہا کہ جنرل قمر جاوید باجودہ کے سوشل اکائونٹس بارے خبریں بے بنیاد ہیں، نومنتخب آرمی چیف کا کوئی فیس بک، ٹویٹر اکاونٹ نہیں اور نہ ہی وہ کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے منسلک ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نومنتخب آرمی چیف سے متعلقہ سوشل میڈیا اکاونٹس اور خبریں جھوٹی ہیں۔

Read Comments