Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
راولپنڈی :نومنتخب چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل زبیر محمود حیات کل اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق نو منتخب چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات کےاعزازمیں استقبالیہ تقریب کل منعقد ہوگی، جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرزمیں منعقدہ ہونے والی تقریب کیلئے تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں، جنرل زبیرمحمود حیات کی جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز آمد پرتینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے اعزازی گارڈ پیش کریں گے ۔ موجودہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کل اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے جبکہ تقریب میں تینوں مسلح افواج کے اعلیٰ افسران شرکت کریں گے۔ دوسری جانب ملک کے سولہویں سپہ سالارکی حیثیت سے جنرل قمرجاوید باوجوہ انتیس نومبرکو پاکستان آرمی کی کمان سنبھالیں گے، موجودہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف عہدے کا چارج نومنتخب آرمی چیف کے سپرد کریں گے۔ کمان کی تبدیلی کی پروقارتقریب جی ایچ کیو میں منعقد ہوگی، تقریب کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ چکی ہیں اورآج اِس سلسلے میں فل ڈریس ریہرسل کی گئی، انتیس نومبرکومنعقدہ تبدیلی کمان کی تقریب میں پاک آرمی کے سابق سربراہان اوراعلیٰ فوجی افسران شرکت کریں گے۔
راولپنڈی :نومنتخب چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل زبیر محمود حیات کل اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق نو منتخب چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات کےاعزازمیں استقبالیہ تقریب کل منعقد ہوگی، جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرزمیں منعقدہ ہونے والی تقریب کیلئے تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں، جنرل زبیرمحمود حیات کی جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز آمد پرتینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے اعزازی گارڈ پیش کریں گے ۔
موجودہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کل اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے جبکہ تقریب میں تینوں مسلح افواج کے اعلیٰ افسران شرکت کریں گے۔ دوسری جانب ملک کے سولہویں سپہ سالارکی حیثیت سے جنرل قمرجاوید باوجوہ انتیس نومبرکو پاکستان آرمی کی کمان سنبھالیں گے، موجودہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف عہدے کا چارج نومنتخب آرمی چیف کے سپرد کریں گے۔
کمان کی تبدیلی کی پروقارتقریب جی ایچ کیو میں منعقد ہوگی، تقریب کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ چکی ہیں اورآج اِس سلسلے میں فل ڈریس ریہرسل کی گئی، انتیس نومبرکومنعقدہ تبدیلی کمان کی تقریب میں پاک آرمی کے سابق سربراہان اوراعلیٰ فوجی افسران شرکت کریں گے۔