بلوچستان: چاغی، فورسز کی کارروائی، دھماکا خیز مواد برآمد

شائع 27 نومبر 2016 01:59pm

کوئٹہ :بلوچستان کے علاقے چاغی میں فورسز نے مکان پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں اسلحہ اورگولا بارود برآمد کرلیا،دو مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز کو اطلاع ملی کہ افغانستان سے پنجگور کی جانب براستہ گردی جنگل بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود منتقل کیا جارہا ہے۔ جو اس وقت ضلع چاغی کی حدود میں ہے۔

فورسز کی کارروائی کے دوران گردی جنگل اور پوستی کے درمیان پہاڑی علاقے میں واقع ایک مکان سے گولہ بارود اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔برآمد ہونے والے اسلحہ اور گولہ بارود میں راکٹ لانچرز،ہینڈ گرینیڈز،مارٹرگولے،اینٹی پرسن مائنز اور دھماکا خیز مواد شامل ہے۔

 ذرائع کےمطابق فورسز نے دو مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔

Read Comments