گجرات: آرمی چیف راحیل شریف نے شبیر شریف ہسپتال کا افتتاح کردیا

شائع 27 نومبر 2016 03:42pm

گجرات: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے اپنے آبائی گاؤں کنجاہ میں نوتعمیر شدہ شبیر شریف سے منسوب ہسپتال کا افتتاح کردیا،ہسپتال کے قیام سے اہل علاقہ میں جدید طبی سہولیات میسر آئیں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل کے الوداعی دورے کے آخری مرحلے میں آبائی گاوں کنجاہ، گجرات پہنچے جہاں نوتعمیر شدہ جدید ہسپتال کا افتتاح کیا۔

اس موقعے پراہل علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی، ہسپتال کوشبیرشریف شہید نشان حیدرکے نام سے منصوب کیا گیا ہے، ہسپتال کےقیام سے اہل علاقہ کو جدید طبی سہولیات میسر آئیں گی۔

آرمی چیف نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور زیرعلاج مریضوں سے ملاقات کی،وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر صحت سلمان رفیق بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

Read Comments