Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کیخلاف ہرجانہ کیس کی سماعت نودسمبرتک ملتوی کردی گئی ۔
اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ سیشن جج کامران بشارت مفتی نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرخان ترین کی طرف سے دائر30 ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت کی ۔
وزیراعلیٰ شہبازشریف کی طرف سے انکے وکیل مصطفی رمدے کا جونئیروکیل ظافرخان پیش ہوئے۔
وکیل ظافرخان نے استدعا کی کہ سینئروکیل مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوسکے ، جس پرعدالت نے آئندہ سماعت پروکالت نامہ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت9دسمبرتک ملتوی کردی ۔
جہانگیرترین نے دعوی دائرکررکھا ہے کہ وزیراعلی شہبازشریف نے بے بنیاد الزامات عائد کئے،وزیراعلیٰ کوسیکشن 8 کے تحت نوٹسزبھی بھیجے مگرمعافی نہیں مانگی گئی ۔