الیکشن کمیشن کی ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی چھان بین کرنے کی منظوری

اپ ڈیٹ 28 نومبر 2016 10:20am

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی چھان بین کرنے کی منظوری دے دی ۔

 حکام الیکشن کمیشن نے کہا کہ یکم دسمبرسے ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی جانچ پڑتال شروع ہوگی ۔

 ایڈیشنل سیکرٹری کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا پولیٹکل فنانس ونگ چھان بین کا عمل شروع کرے گا ۔

 تمام ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی چھان بین کی جائے گی۔ ضرورت پڑنے پرایف بی آر، نیب اوردیگر اداروں سے بھی مدد لی جائے گی ۔

Read Comments