Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
فیصل آباد:قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی 24 ویں ترمیم کی بھرپور مخالفت کرے گی۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی بالادستی کو ترجیح دی ہے،پیپلزپارٹی نے 90 کی سیاست چھوڑ دی ہے مگر ن لیگ نے نہیں چھوڑی۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ قطری شہزادے کے خط کے بعد ان کے شکوک و شبہات 100 فیصد بڑھ گئے ہیں،خط کے حوالے سے جو بھی الزامات ہیں ان کا جواب دینا وزیراعظم کی ذمہ داری ہے۔
قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ اگرپیپلزپارٹی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہوجاتی تو آج حالات اور ہوتے،حکومت 27دسمبرتک ان کے مطالبات تسلیم کرے ۔
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ان کی حکومت کے خلاف شوبازیاں کرواتے رہے۔مگر پیپلزپارٹی ان تمام سازشوں کا مقابلہ کرنا جانتی ہے۔