Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاناما پیپرزکیس میں اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیئے۔
تحریک انصاف نے پاناما پیپرزکیس میں مزید دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیئے ، کیس میں بطور ثبوت شریف خاندان کی لندن میں جائیداد سے متعلق اضافی دستاویزات جمع کرائے گئے ۔
جمع کرائی گئی درخواست کے ساتھ دستاویزی ثبوت بھی لف کئے گئے ہیں دستاویزات میں التوفیق کیس اورشریف خاندان کی اندرون اوربیرون ملک موجود جایئدادوں کی نئی تفصیلات شامل کی گئی ہیں ۔
درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا ہے کہ حالیہ دستاویزات پاناما پیپرزکیس کے فراہم کردہ ثبوتوں کے ساتھ شامل کئے جائیں اورمتعلقہ فریق سے جواب طلب کیا جائے ۔
پاناما پیپرزسے متعلق سماعت اب 30 نومبرکوہونی ہے جس میں تحریک انصاف کی نئی درخواست سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا ۔