عمران خان،وزیراعظم کی نااہلی کی درخواستیں مسترد

اپ ڈیٹ 28 نومبر 2016 11:15am

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اوروزیراعظم  نواز شریف کی نااہلی کی درخواستیں خارج کردیں۔

الیکشن کمیشن نے شہری منظوربھٹی اورعبدالرؤف کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت کی۔

 وزیراعظم کیخلاف درخواست دہندہ منظوربھٹی کا مؤقف تھا کہ غریب کو علاج کی سہولت نہیں انہوں نے لندن میں علاج پرکروڑوں روپے خرچ کیے، بتائیں کہ کس قانون کے تحت علاج کرایاگیا،الیکشن کمیشن نے درخواست گزارکوعدالت سے رجوع کرنے  کہا۔

 عمران خان کیخلاف درخواست دائر کرنے والے شہری عبدالرؤف نے کہا کہ عمران خان نے شوکت خانم اسپتال کی زکواۃ کی رقم سے بہن کے نام پر آف شورکمپنی بنائی، عمران خان کو نااہل کیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے سوال کیا کہ جو الزام لگائے ہیں ان کےثبوت کہاں ہیں؟  درخواست نامکمل قرار دے کر خارج کردی۔

Read Comments