پاناما لیکس کیس، عمران خان کی لیگل ٹیم سے ملاقات

اپ ڈیٹ 28 نومبر 2016 07:03pm

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے ملاقات کی۔ ملاقات  میں آئندہ سماعت کے حوالے سے مختلف امورپرتفصیلی تبادلہ خیال اورنئے پہلوؤں اجاگرکرنے پربھی اتفاق کیا۔

پی ٹی آئی چیف عمران خان کی زیرصدارت  اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف اورشہبازشریف سمیت خاندان کے دیگرافراد پرمبنی دستاویزی فلم کی ملک گیرتشہیرکا فیصلہ کیا گیا۔

دستاویزی فلم شریف خاندان کے متضاد بیانات ، رقوم کی منتقلی اورجائیداد کی تفصیلات سمیت دیگرشواہد مبنی ہے۔

دھرپاناما لیکس کیس میں پاکستان تحریک انصاف نے مزید دستاویزات عدالت عظمیٰ میں جمع کرادیں۔جن میں التوفیق کیس ، شریف خاندان کی جائیدادوں کی نئی تفصیلات بھی شامل ہیں۔

درخواست میں مؤقف اختیارکیا کہ حالیہ دستاویزات کیس کے فراہم کردہ ثبوتوں کے ساتھ منسلک کیے جائیں اورمتعلقہ فریقین سے جواب طلب کیا جائے۔

Read Comments