Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
راولپنڈی:نئے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہےکہ کہ کنٹرول لائن کی صورتحال جلد بہترہوجائےگی۔
کمان کی تبدیلی کی تقریب کے بعد نئے آرمی چیف جنرل قمرباجوہ کی صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میرے کندھوں پربڑی ذمہ داری ڈالی گئی،میڈیا کی سپورٹ کی ضروت ہے اوروہ ساتھ لیکرچلیں گے،میڈیا پاک فوج کا مورال بلند رکھے تاہم میڈیا پرمایوسی کی باتیں نہیں ہونی چاہئیں۔
آرمی چیف جنرل قمرباجوہ نے کہاکہ ملکی دفاع کیلئے پاک فوج ہراول دستہ ہے،کنٹرول لائن کی صورتحال جلد بہتر ہوجائےگی۔
تبدیل تقریب کمان میں آرمی چیف جنرل قمرباجوہ نے شہید کی والدہ سے ملاقات کی، اسکول کے بچوں سے ہاتھ بھی ملایا ، مہمانوں نے بھی نئے آرمی چیف کے ساتھ خوب تصویریں بنوائیں۔