Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف نے کہاہےکہ عوام کو سستی بجلی فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے،جلد وہ وقت آئے گا جب بجلی کی لوڈشیڈنگ ماضی کا قصہ بن کر رہ جائے گی۔
توانائی کیلئے وفاقی کابینہ کی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں جاری منصوبوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ مستقبل کی منصوبہ بندی پر بھی غور کیاگیا۔
نئی ٹرانسمیشن لائنزبچھانےکاجائزہ لینے کے دوران وزیراعظم کو بتایاگیاکہ بجلی کی تقسیم کے نظام میں رکاوٹوں کو دور کیا جارہا ہے۔
وزیراعظم نے وزارت پانی وبجلی کی کارکردگی کو سراہا اور کہاکہ سال 2018 کےاخرمیں مہنگی بجلی پرعوام کا انحصارکم ہوجائےگا،آج صنعتوں کیلئے لوڈشیڈنگ زیرو ہے،عوام کیلئے لوڈشیڈنگ میں کمی آئی،اضافی بجلی پیدا کرنے سے ملک میں مستقبل کی ضرورت پوری ہوں گی۔