میئر کراچی کا ''سو دن'' کا منصوبہ

شائع 29 نومبر 2016 02:46pm

کراچی :میئر کراچی نے آئندہ سو دن کا منصوبہ بنالیا۔ شہر کی تین ضلع کونسلز میں صفائی اور سڑکوں کی تعمیر اوراسترکاری کی جائے گی۔

میئرکراچی وسیم اختر نےاپنے دفترمیں نیوز کانفرنس کی اور شہرمیں صفائی اور سڑکوں کی بحالی کیلئے آئندہ  سو دن کا منصوبہ پیش کیا،میئر کراچی کاکہناتھاکہ ضلع کونسل ایسٹ، سینٹرل اور کورنگی میں دستیاب وسائل سے صفائی اور سڑکوں کی بحالی کا کام شروع کیا جائے گا۔

مئیر کراچی نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی نمائندے بھی عوام کے منتخب کردہ ہیں، انکے ہاتھ مضبوط کیئے جائیں،انہوں نے وفاقی حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ شہر کی ترقی میں ساتھ دے، ترقی ہوگی تو پائیدار امن قائم ہوگا۔

میئر کراچی نے مزید کہا کہ صفائی اور سڑکوں کی تعمیر کا کام کرپشن کی روک تھام کیلئے کئے گئے اقدامات کے باعث ہونے والی بچت سے حاصل پیسوں سے شروع کررہے ہیں۔

وسیم اختر نے ایک بار پھر اس عزم کااعادہ کیا کہ وسائل کتنے ہی محدود کیوں نہ ہوں، عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے،اختیارات محدود ہیں مگر جذبہ لامحدود ہے۔

Read Comments