Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :نیپرا نے کراچی والوں کیلئے بجلی اڑتالیس پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ پچاس یونٹ ماہانہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا۔
کے الیکٹرک کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پرسماعت کے بعد نیپرا نے اکتوبر کے لیے بجلی اڑتالیس پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی۔ نیپرا کے مطابق اکتوبر میں کے الیکٹرک پلانٹس پرفیول لاگت میں انیس کروڑ سڑسٹھ لاکھ روپے اضافہ ہوا۔ دیگرذرائع سے بجلی کی پیداوارپرفیول لاگت میں باون کروڑ چونسٹھ لاکھ روپے اضافہ ہوا۔
کے الیکٹر بجلی صارفین سے بہترکروڑچونتیس لاکھ روپے وصول کرے گی ۔ اکتوبرمیں کے الیکٹرک نے صارفین کوایک ارب اکاون کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی ۔