تھائی لینڈ : بھارتی کانفرنس پر پابندی، بلوچ علیحدگی پسند بے دخل

شائع 29 نومبر 2016 05:49pm

بنکاک :  تھائی لینڈ میں تھائی حکام نے بلوچستان کیخلاف بھارت کا سازشی اقدام ناکام بنا دیا ہے، ویزا کے غلط استعمال پر بلوچ علیحدگی پسند کو گرفتارکرنے کے بعد بے دخل بھی کردیا گیا ہے۔

بنکاک میں تھائی حکام نے بلوچستان کیخلاف بھارت کا سازشی منصوبہ ناکام بنادیا۔ بھارتی سفارتخانے نے بلوچ علیحدگی پسندوں کے اجتماع کی سازش بنائی۔

مختلف ممالک سے بلوچ علیحدگی پسند سیاحتی ویزوں پر بلوائے گئے تاہم پاکستانی کمیونٹی کے ردعمل پر تھائی حکام  نے کارروائی کرتے ہوئے ہوٹل کو کانفرنس کے انعقاد سے روک دیا۔

سیاحتی ویزے کے سیاسی استعمال پر بلوچ علیحدگی پسندوں کو گرفتاری کے بعد بے دخل  کردیا گیا۔

 

Read Comments