وفاقی حکومت کاآئی جی سندھ کے تبادلے سے انکار

شائع 02 دسمبر 2016 05:17am

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ اے ڈی اے خواجہ کے تبادلے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق ،جمعرات کوسندھ حکومت نے وفاق کوموجودہ آئی جی سندھ کے تبادلے کیلئے خط لکھا  تھا۔

تاہم، وفاق نے اے ڈی خواجہ کے تبادلے کی سفارش مسترد کرتےہوئے ان  کی کارکردگی پراطمینان کا اظہارکیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ، حکومت نے مؤقف اختیارکیا کہ صوبائی حکومت کی سفارش پرہی انہیں تعینات کیاگیا تھا اور انہیں ہٹانے کیلئے معقول وجہ ہونی چاہیے۔

دوسری جانب،   سندھ حکومت کے سینئر حکام بھی پولیس کی قیادت میں تبدیلی کے خلاف ہیں۔

Read Comments