کرپشن پر ہاتھ ڈالیں گے تو خوشحالی آئے گی،عمران

شائع 02 دسمبر 2016 10:33am

کالام :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن پر ہاتھ ڈالیں گے تو معاشرے میں خوشحالی آئے گی۔

جمعہ کو کالام میں 84میگاواٹ پن بجلی منصوبےکے سنگ بنیاد رکھنےکے موقع پرخطاب کرتے ہوئے عمران نے کہا کہ منصوبےپر 12ارب کی لاگت آئے گی اور اس سے 10لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔

انہوں نے پاناما لیکس کےحوالے سے کہا کہ نوازشریف پر 13مقدمات ہیں ،چیئرمین نیب وزیراعظم کوکیوں نہیں پکرتے۔

پنجاب میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح پر بات کرتے ہوئے انہوں نےکہاکہ آئی جی پنجاب شہبازشریف کے پاؤں میں بیٹھا ہوتا ہے، لاہور کے مال روڈ پر ایم پی اے کو لوٹ لیا جاتا ہے اور کوئی پوچھنےوالا نہیں۔

عمران خان نےموجودہ حکومت پر تنقید کرتےہوئے کہا کہ وہ  پوچھتےہیں نیا خیبرپختونخوا کہاں ہے ہم کہتے ہیں کہ یہاں آکر کر دیکھیں۔

'سرمایہ کاروں نے خیبرپختونخوامیں سرمایہ کاری کی خواہش کی ہے اورمیں خود سرمایہ کاروں سے پوچھ رہاہوں کہ کوئی آپ سے پیسے تو نہیں لے رہا'۔

Read Comments