حکومت کی توجہ عوامی مسائل پر ہے، مریم اورنگزیب

شائع 02 دسمبر 2016 03:26pm

کراچی :وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی توجہ عوامی مسائل پر ہے۔

مریم اورنگزیب کا آج نیوز سے خصوصی بات چیت میں کہنا تھا کہ وفاق کی توجہ عوام کو درپیش  مسائل کو سلجھانے پر ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ  توانائی، انفرااسٹرکچر سمیت دیگر عوامی بھلائی کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ پاناما لیکس سے متعلق انھوں نے کہا کہ اس پر عدالتی فیصلہ قبول ہوگا۔

Read Comments