Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
وزیرقانون برائے پنجاب راناثناءاللہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو گمراہ کیا جارہا ہے۔انہیں سنجیدہ سیاست کرنی چاہیے۔پنجاب میں پیپلزپارٹی واپسی اچھی بات ہے۔
لاہور میں پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرقانون پنجاب راناثناءاللہ کا کہنا تھا کہ ایم پی انعام اللہ نیازی کیس کے ملزمان کو جلد سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا جائےگا۔پنجاب میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہے۔کسی ایک واقعے کی بناء پر صورتحال کو خراب نہیں کہا جاسکتا.
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو گمراہ کیا جارہا ہے۔انہیں عمران خان کی گالم گلوچ والی سیاست کو اپنانے کی بجائے سنجیدہ سیاست کرنی چاہیے۔پنجاب میں پیپلزپارٹی کی واپسی خوش آئند ہے۔
راناثناءاللہ کا کہنا تھا کہ جھنگ کے ضمنی الیکشن میں آزاد امیدوار کو ہمدردی کے ووٹ ملے۔ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کہیں نظر نہیں آئیں۔