Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور: لاہور ميں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والی اسٹیج اداکارہ قسمت بيگ کے دوست نے اعتراف جرم کرليا۔
آج نیوز کے مطابق، ملزم رانا مزمل نے سی آئی اے کينٹ کے سامنے اعتراف کيا کہ اُس نے قسمت بيگ کو فيصل آباد کے ایک اسٹیج ڈرامے ميں کام کرنے کی پيشکش کی تھی جسے اداکارہ نے انکار کرديا۔
مقتولہ کے انکار پر ملزم رانا مزمل نے قسمت بيگ کو سبق سکھانے کا منصوبہ بنايا اور پانچ لاکھ روپے کے عوض اس پر فائرنگ کروائی۔
پوليس کے مطابق ملزم نے ابتدائی بيان ميں مزیدکہا کہ اُس نے قسمت بيگ پر فائرنگ قتل کی نيت سے نہيں کروائی بلکہ وہ اسے زخمی کرانا چاہتا تھا۔
خیال رہے کہ اداکارہ قسمت بيگ کو24 نومبر کو ہربنس پورہ کے قريب نامعلوم کار سوار افراد نے فائرنگ کرکے قتل کيا تھا جبکہ سی آئی اے کينٹ لاہور نے ايک روز قبل قسمت بيگ کو قتل کرنے کے الزام ميں رانا مزمل سميت چار ملزمان کو فيصل آباد اور گوجرانوالہ سے گرفتار کيا تھا۔