Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
امرتسر: ہارٹ آف ايشياکانفرنس آج سے بھارت کے شہر امرتسر ميں شروع ہوگئی ہے۔
پُرامن اوراستحکام افغانستان کيلئے اس دو روزہ کانفرنس ميں پاکستان،افغانستان سميت چاليس ممالک کے مندوبين شرکت کر رہے ہیں۔
کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی مشيرخارجہ سرتاج عزيزکر رہے ہیں۔ پاکستان نے پہلے ہی واضح کرديا ہے کہ وہ انڈیا کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے باوجو افغانستان ميں قيام امن و استحکام کيلئے کانفرنس ميں شرکت کررہا ہے کيوں کہ خطے سے امن افغانستان کے استحکام سے مشروط ہے۔
پاکستان کے مطابق،مسئلہ کشميرکے حل کے بغيرخطے ميں امن کا قيام ممکن نہيں۔