سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کے ملزم سے کوئی تعلق نہیں، پی ایس پی

شائع 03 دسمبر 2016 10:12am

 کراچی: پاک سرزمين پارٹی نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کے مرکزی ملزم عبدالرحمان عرف بھولا سے اظہار لاتعلقی کر دیا۔

 بھولا کو تھائی پولیس نے بینکاک سے گرفتار کیا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں میں اسے باضابطہ طور پر پاکستان کے حوالے کر دیا جائے گا۔

 بھولا فیکٹری میں آتش گیر مادے کی مدد سے آگ لگانے کا مرکزی ملزم ہے، اس سانحہ میں تقریباً 250 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

 بھولا کی گرفتاری کی خبروں کے ساتھ ہی اس کا پی ايس پی ميں مبینہ شموليت کا ممبرشپ فارم بھی منظر عام پر آیا تھا۔

 تاہم، اب پی ایس پی نے کہا ہے کہ پارٹی کا بھولا سے کوئی تعلق نہیں، اس طرح کے ہزاروں فارمز آتے اور جاتے ہيں۔

Read Comments