مشیر خارجہ طارق فاطمی ٹرمپ ٹیم سے ملنے امریکا جائیں گے

شائع 03 دسمبر 2016 10:55am

 اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی دس روزہ دورے پر کل امریکا روانہ ہو رہے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق، طارق فاطمی نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم سے مشاورت کریں گے۔

 طارق فاطمی کو امریکا بھیجوانے کا فیصلہ نواز- ٹرمپ بات چیت کے بعد کیا گیا ۔وہ اپنے دس روزہ قیام کے دوران نو منتخب امریکی صدر کی نئی ٹیم کے ساتھ پاک -امریکا تعلقات کے فروغ ،خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کریں گے۔

 فاطمی نوازشریف کی جانب سے ٹرمپ کو دورہ پاکستان کے حوالے سے دعوت نامہ بھی پہنچائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طارق فاطمی امريکا ميں اراکين کانگريس سےبھی ملاقاتيں بھی کریں گے۔

Read Comments