Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مرکزی ملزم عبدالرحمان بھولا سے متعلق سوالات ان سے نہ پوچھے جائیں۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ وہ عبدالرحمان بھولاکے ایم کیوایم سے تعلق سے واقف نہیں تاہم ایسے سوالات ان سے نہ ہی پوچھیں توبہترہے۔
اس موقعے پر انہوں نے گزشتہ روزآگ لگنے کا واقعہ افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ کل کے واقعے کے بعد بطورمیئر کہوں گا کہ مالکان فیکٹری میں آتشین مادہ نہ رکھیں۔ وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ ہنگامی حالات سے نمنٹنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔
انہوں نے شہرکے مسائل حل کرنے کیلئے کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔