سانحہ بلدیہ فیکٹری، ملزم بھولا متحدہ میں تھا، اہلیہ

شائع 03 دسمبر 2016 06:32pm

کراچی :سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے مرکزی ملزم عبدالرحمان بھولا کو ایم کیو ایم اور پی ایس پی پہچاننے سے انکاری ہیں مگر ان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ عبدالرحمان ایم کیو ایم بلدیہ ٹاؤن کا سیکٹر انچارج تھا اور تمام قیادت کے ساتھ اس کی تصاویر بھی موجود ہیں۔

آج نیوز سے خصوصی بات چیت میں عبدالرحمان بھولا کی اہلیہ ثمینہ خاتون نے کہا کہ ان کا شوہر ایم کیو ایم بلدیہ ٹاؤن کا سیکٹر انچارج تھا اور قیادت کے ساتھ اس کی تصاویر موجود ہیں۔

ثمینہ خاتون کے مطابق عبدالرحمان سانحہ بلدیہ کے بعد نو ماہ نائن زیرو اور چار ماہ گھر پر روپوش رہا۔ثمینہ خاتون نے کہاکہ ان کا شوہر سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں ملوث نہیں تھا، وقت آنے پر وہ کیمرے کے سامنے آ کر بھی حقائق بیان کریں گی۔

Read Comments