Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
امرتسر:مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کےعشایئے میں شرکت کی ۔
ہفتے کو بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی کی جانب سے ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کے شرکاء کے اعزازمیں عشائیہ دیا گیا جس میں مشیرخارجہ سرتاج عزیزبھی شریک ہوئے۔
عشایئے پرسرتاج عزیزاورنریندرمودی کے درمیان غیررسمی ملاقات ہوئی جس میں دونوں نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا۔
نریندری مودی نے سرتاج عزیزسے وزیراعظم نوازشریف کی خیریت دریافت کی ۔
بھارت میں متعین پاکستان کے ہائی کمشنرعبدالباسط کا کہنا ہے کہ غیررسمی ملاقات میں خوشگوارجملوں کا تبادلہ ہوا ، بھارتی وزیراعظم سے ملاقات میں افغانستان کے مسئلہ پربات ہوئی۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں مستقل امن چاہتاہے۔
مشیر خارجہ سرتاج عزیز آج ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے کلیدی خطاب کریں گے ۔