Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کینیڈا سے پاکستان پہنچ گئے۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری صبح 4بجے کینیڈا سے پاکستان پہنچ گئے وہ براستہ دبئی نجی ایئرلائن کی پرواز ای کے 604کے ذریعے کراچی پہنچے۔
عوامی تحریک کے رہنماء خرم نواز گنڈا پور اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے کراچی ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے خواجہ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے حالات تشویشناک ہیں،کراچی میں امن کی بحالی میں کردار ادا کرنے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
طاہرالقادری نے کہا کہ سندھ سے پرانی یادیں وابستہ ہیں، سندھی ثقافت کے حوالے سے منائے جانے والے دن کی مناسبت سے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ترجمان کے مطابق، سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری آج صبح 11بجے علماء کنونشن، 12بجے ورکرز کنونشن،1بجے میڈیا کونسل کے زیر اہتمام میڈیا نمائندگان کے اعزاز میں ظہرانے اور شام 7بجے نشتر پارک میں منعقد ہونے والی عالمی میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس میں شرکت کریں گے۔