Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی: معروف منی چینجر اور تعمیراتی کمپنی کے مالک جاوید خانانی کراچی میں زیر تعمیرعمارت سے پراسرار طور پر گر کر جاں بحق ہو گئے۔
خانانی اینڈ کالیا منی لانڈرنگ اسکینڈل کے ملزم جاوید خانانی محمدعلی سوسائٹی میں زیرتعمیرعمارت کی چھت سے گرگئے۔
جاوید خانانی کوشدید زخمی حالت میں قریب ہی واقع نجی اسپتال لے جایاگیا۔جہاں ڈاکٹروں نے انکی موت کی تصدیق کردی۔
ڈاکٹرزکے مطابق لاش پرکرنٹ لگنے کے نشانات بھی موجودتھے ۔تاہم اہل خانہ بغیر پوسٹ مارٹم کے لاش اپنےہمراہ گھرلے گئے۔
ایس پی گلشن اقبال نے جاوید خانانی کی موت کوممکنہ طورپرخودکشی قراردیتےہوئے بتایا کہ زیر تعمیر عمارت متوفی کی ملکیت ہے اور واقعہ کے وقت وہ تنہا تھے۔
پولیس کلفٹن میں واقع جاوید خانانی کے گھرپہنچی تاکہ اہل خانہ کو پوسٹ مارٹم کیلئے راضی کیا جاسکے،تاہم اہل خانہ نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا۔
ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق جائے وقوعہ پر کوئی سی سی ٹی وی کیمرہ نہیں جبکہ واقعہ کی تفتیش کیلئے چند مزدوروں کوحراست میں لیاگیاہے۔