Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لندن:وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نجی دورے پر لندن پہنچ گئے، دورے کے دوران وہ لندن میں اپنا طبی معائنہ بھی کرائیں گے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب پاکستانی وقت کےمطابق تقریبا 3:30بجے ترکش ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے استنبول سے لندن پہنچے۔
ذرائع کے مطابق ،وزیراعلیٰ پنجاب نجی دورے پرلندن پہنچے جہاں وہ اپنا طبی معائنہ بھی کرائیں گے۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ کے استقبال کے لیے لندن ایئرپورٹ پر آنے والے کارکناں بھی آپس میں الجھ پڑے جس کے بعد وہاں موقع پر مسلم لیگی رہنماؤں نے بیچ بچاؤ کراکے معاملے کو رفع دفع کرایا جبکہ ایئرپورٹ پر بدنظمی کرنے پر 2 افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔