Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی کے ہوٹل ریجنٹ پلازہ میں آتشزدگی کے باعث دم گھٹنے اور جھلسنے سے 11افراد جاں بحق اور 75زخمی ہو گئے۔
کراچی میں شارع فیصل پر واقع ہوٹل میں رات کو 3 بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ نے پورے ہوٹل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ایڈیشنل پولیس سرجن ڈاکٹر کلیم نے حادثے میں 11 افراد کی ہلاکت اور75کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے ۔
انہوں نے بتایا جاں بحق ہونے والوں میں4 خواتین سمیت 4ڈاکٹراورسکھرکی ایک نرس بھی شامل ہے ۔
ڈاکٹر کلیم نے بتایا زیادہ ترہلاکتیں دم گھنٹے کے باعث ہوئیں انہوں نے مزید کہا کہ بیشترزخمیوں کو طبی امداد کے باعث فارغ کردیا گیا ہے جبکہ شدید زخمی افراد تاحال زیرعلاج ہیں ۔
ریسکیوعملے نے کولنگ کاعمل مکمل کرکے اسپتال کوکلیئرکردیا ہے ۔