جنوبی وزیرستان: فورسز کی کارروائی، 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک

اپ ڈیٹ 05 دسمبر 2016 10:11am

برمل:جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی کے دوران 4مبینہ دہشت گردمارےگئے۔

سیکیورٹی فورسز ذرائع کےمطابق، جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں زالی چیک پوسٹ کےقریب کارروائی کے دوران 4مبینہ دہشت گردوں کوہلاک کردیاگیا ہے،چاروں دہشت گردگزشتہ رات سرحد پار کررہےتھے۔

دہشت گردوں میں سے 3 کا تعلق شمالی وزیرستان اور ایک کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے تاہم  ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے ناموں اور تنظیموں کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔

Read Comments