حکومت کا دیا میربھاشا ڈیم کی تعمیر آئندہ سال شروع کرنے کا فیصلہ

اپ ڈیٹ 05 دسمبر 2016 10:16am

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے 16ارب ڈالرمالیت کے دیامیربھاشا ڈیم کی تعمیرآئندہ سال شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

وزیراعظم  نواز شریف نے ڈیم کی تعمیرکے لیے فنڈز اکھٹے کرنے کی منظوری دے دی۔انہوں نے  ہدایت کی کہ مالیاتی تجویزکوجلد مکمل کیاجائے، تعمیراتی کام 2017کےآخر تک شروع کیاجائے گا۔

 حکام وزارت پانی و بجلی کے مطابق فنانسنگ پلان کے تحت پی ایس ڈی پی اور واپڈا کے ذریعے فنڈز کا انتظام کیا جائے گا۔

 دیامیر بھاشا ڈیم سے 4500میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی اس کے علاوہ 64لاکھ ایکڑ فٹ زرعی اراضی سیراب ہوسکے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں چین کی جانب سے فنانسنگ اور پارٹنرشپ کا قوی امکان ہے۔

مشترکہ مفادات کونسل نے دیامیر بھاشا ڈیم 2009میں تعمیر کرنے کی منظوری دی تھی،پاکستان کو پانی کی قلت سے بچانے کیلئے دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر ناگزیر ہے،تربیلا ڈیم میں مٹی اور ریت جمع ہونے کے باعث ذخیرہ کرنے کی گنجائش تیزی سے کم ہو رہی ہے۔

Read Comments