Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی قیادت کیخلاف نااہلی ریفرنسز کی سماعت میں عمران خان کا تحریری جواب پیش ہوگیا۔
پی ٹی آئی قیادت کے خلاف مسلم لیگ ن کے ریفرنسزکی سماعت الیکشن کمیشن کے پانچ رکنی بینچ نے کی ۔ عمران خان کا جواب پیش ہوا جس میں اسلام آباد کے اپارٹمنٹ، آف شور کمپنی اور ٹیکس بچانے کے الزمات پر موقف پیش کیا گیا۔
مسلم لیگ ن نے وکیل نعیم بخاری کے نہ آنے کو تاخیری حربہ قرار دیا ساتھ ہی یہ بھی کہا ہےکہ وزیراعظم سے چالیس سالہ پرانا حساب کتاب پوچھنے والے جہانگیرترین صرف نو سال پرانا حساب کیوں نہیں دینا چاہتے۔
جہانگیرترین کے مقدمے میں جب درخواست گزار نے ایف بی آر ریکارڈ منگوانے کا تقاضا کیا تو چیف الیکشن کمشنرنے کہاکہ آپ کے پاس ریکارڈ نہیں تھا تو ریفرنس کیا سنی سنائی باتوں پر دائرکردیا۔تحریک انصاف کا موقف تھاکہ دوہزار تیرہ میں جہانگیرترین الیکشن نہیں جیتے، اس لئے اس وقت کے جمع شدہ کاغذات نامزدگی کو الزامات کی بنیاد نہیں بنایا جاسکتا۔
تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی پر الزام تراشی کرتے ہوئے ان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان بھی کیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے سماعت کے اختتام پر کہاکہ دونوں مقدمات کا فیصلہ پندرہ دسمبر کو سنایاجاسکتا ہے۔